سعودی عرب دنیا کا طویل ترین ڈرائیور لیس میٹرو سسٹم شروع کرنے جارہا ہے، غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب ریاض میٹرو سسٹم کا یہ منصوبہ 22.5 ارب امریکی ڈالر سے شروع کرنے کی تیاری کررہا ہے جسے دنیا کا سب سے طویل ڈرائیور لیس میٹرو سسٹم بنانے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ آج اس میٹرو سروس کے کچھ حصے کا افتتاح ہوگا، پہلے مرحلے میں تین لائنوں کا آپریشن دیکھا جائے گا اور باقی لائنوں پر دسمبر کے وسط تک کام شروع ہو جائے گا۔ اس منصوبے کو شمسی توانائی سے بھی جوڑا جائے گا اور میٹرو سروس کے اسٹیشنز پر سولر پینلز کا استعمال کیا جائے گا تاکہ اس منصوبے کے اہم کاموں کیلئے 20 فیصد تک بجلی پیدا کی جاسکے