انجلینا جولی کا شمار دنیا کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ان کی ہڈیوں کی ساخت، گلابی لب، اور روشن آنکھیں ان کی پہچان بن چکی ہیں۔ لیکن ان کی جلد کی تازگی اور قدرتی چمک کا راز کیا ہے؟ اس کا جواب خود ان کی ماہرِ جلد، ڈاکٹر رانا نے ایک انٹرویو میں دیا۔
ڈاکٹر رانا کے مطابق انجلینا نے اپنی جلد کی دیکھ بھال بہت کم عمری سے شروع کر دی تھی، جب انہوں نے اداکاری کو سنجیدگی سے اپنانے کا فیصلہ کیا۔ ان کا مقصد تھا کہ وہ جلد کا خیال ایک سادہ اور فطری انداز میں رکھیں۔
انجلینا جولی روزانہ سورج کی روشنی سے بچنے کے لیے سن اسکرین لگاتی ہیں، اور جلد کو صاف کرنے کے لیے ہمیشہ ہلکا اور نرم فیس واش استعمال کرتی ہیں۔ وہ سخت کیمیکل والے اسکرَبز سے پرہیز کرتی ہیں اور قدرتی اشیاء کو ترجیح دیتی ہیں، جیسے کہ گلائکولک ایسڈ اور الفا ہائیڈروکسی ایسڈز، جو جلد کو نرم اور تروتازہ رکھتے ہیں۔
سفر کے دوران بھی وہ اپنی جلد کی دیکھ بھال کرنا نہیں بھولتیں۔ وہ جانتی ہیں کہ سورج کی شعاعیں جلد کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، خاص طور پر رنگت کی خرابی یا دھبوں کی صورت میں۔
انجلینا نہ صرف جلد پر سن اسکرین لگاتی ہیں بلکہ وہ ٹوپی پہننے کی بھی عادی ہیں تاکہ چہرہ براہِ راست دھوپ سے محفوظ رہے۔ اس کے ساتھ وہ زیادہ پانی پیتی ہیں اور جلد کو روزانہ موئسچرائز کرتی ہیں تاکہ خشکی یا جھریوں سے بچا جا سکے۔
میک اپ کے معاملے میں انجلینا جولی کا اصول بہت سادہ ہے: "جب ضرورت ہو تب ہی استعمال کریں۔” وہ چہرے پر زیادہ میک اپ نہیں کرتیں اور سونے سے پہلے لازمی طور پر میک اپ صاف کرتی ہیں، جو ان کی جلد کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
انھوں نے ایک پرانے انٹرویو میں یہ بھی بتایا تھا کہ وہ پلاسٹک سرجری کی حامی نہیں۔ ان کا کہنا تھا "میں نے آج تک کچھ نہیں کروایا، اور میرا ایسا کوئی ارادہ بھی نہیں ہے۔ لیکن اگر کسی کو اس سے خوشی ملتی ہے تو وہ ان کی ذاتی پسند ہے۔