سیلاب: پاکستان کے صوبہ پنجاب میں 38 لاکھ افراد متاثر، 46 جاں بحق

پاکستان کےصوبہ پنجاب کے قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے، پی ڈی ایم اے نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اب تک 39 سو سے زائد موضع جات متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 38 لاکھ 75 ہزار افراد سیلاب سے متاثر ہوئے۔ ان میں سے 18 لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

ریلیف کمشنر پنجاب، نبیل جاوید نے بتایا کہ مختلف حادثات میں 46 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ متاثرہ اضلاع میں 410 ریلیف کیمپس، 444 میڈیکل کیمپس اور 395 ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے 13 لاکھ 22 ہزار مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نوازکی ہدایات کے مطابق، متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا اور کسانوں کو فصلوں کے نقصان کا معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق، آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مزید مون سون بارشوں کا امکان ہے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں