پاکستان افغانستان ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

شارجہ میں تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے سلسلہ میں آج پاکستان اور افغانستان کا میچ کھیلا جائے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق آٹھ بجے میچ شروع ہوگا۔ سیریز میں تیسری ٹیم میزبان متحدہ عرب امارات ہے۔

پاکستانی ٹیم بابراعظم اور محمد اعظم کے بغیر مسلسل پندرواں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا جبکہ افغانستان کی ٹیم کے کپتان ان کے مشہور سپنر راشد خان ہیں۔

پاکستان اور افغانستان کے مابین کھیلے جانے والے آخری پانچ میچوں میں سے پاکستان نے دو جبکہ افغانستان نے تین میچز جیتے ہیں۔

یہ سہہ ملکی سیریز عرب امارات میں چند دنوں بعد کھیلے جانے والے ایشیا کپ کی تیاری کے لئے منعقد کی جا رہی ہے۔ اگلا میچ کل تیس اگست کو پاکستان اور یو اے ای کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔

دوستمبر کو پھر پاکستان افغانستان سے جبکہ چار ستمبر کو یو اے ای سے کھیلے گا۔ سات ستمبر کو فائنل میں پہنچنے والی دو ٹیموں میں مقابلہ ہوگا۔ یاد رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان اور انڈیا ایک ہی پول میں ہیں جبکہ افغانستان سری لنکا اوربنگلہ دیش کے ساتھ دوسرے پول میں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں