پاک افغان وزرائے خارجہ کی کابل میں ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور افغانستان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کے درمیان کابل میں ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ سیاسی و اقتصادی تعلقات، تجارت، ٹرانزٹ، بڑے منصوبے اور پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزینوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تجارتی و ٹرانزٹ تعلقات کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور اس حوالے سے مزید سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

افغان وزارتِ خارجہ کے مطابق امیر خان متقی نے اس موقع پر کہا کہ عبوری افغان حکومت تمام ممالک خصوصاً پاکستان کے ساتھ متوازن اور معیشت پر مبنی تعلقات کی خواہاں ہے۔

انہوں نے تجارت، ٹرانزٹ اور مشترکہ منصوبوں کے فروغ میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد سے عملی اقدامات اور سہولتیں فراہم کرنے کی اپیل کی۔ متقی نے پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کے حقوق کے تحفظ پر بھی زور دیا۔

ملاقات میں دونوں جانب نے ویزا سہولت کاری، زرعی برآمدات، اور قریبی تعاون و ہم آہنگی کو مزید مستحکم بنانے پر بھی بات چیت کی۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں