لینڈ سلائیڈنگ الرٹ؛ سیاح اگلے 5 روز تک پختونخواہ کے شمالی ایریا جانے سے گریز کریں، این ڈی ایم اے

پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ، وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی ٹیم امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے پشاور پہنچ گئی ہے۔

متاثرہ علاقوں میں پی ڈی ایم اے، فوج، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور مقامی رضاکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق، ادارہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کو مکمل معاونت فراہم کرے گا۔

این ڈی ایم اے کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ، صوبائی حکومت کو امدادی سامان مہیا کیا جا رہا ہے اور ادارہ تمام متعلقہ سول و عسکری اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے۔

بیان کے مطابق، شمالی علاقوں میں آئندہ بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں اضافے کا خدشہ ہے۔
محکمے نے عوام کو بارشوں اور سیلاب کے دوران محتاط رہنے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ سیاحوں کو مشورہ دیا ہے کہ، آئندہ پانچ سے چھ روز تک شمالی علاقوں کا سفر نہ کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں