پاکستانی صحافیوں کا انس الشریف سمیت شہید صحافیوں کو خراجِ عقیدت، غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی

پاکستان کی صحافی برادری نے غزہ میں شہید ہونے والے معروف فلسطینی صحافی انس الشریف اور دیگر دو سو سے زائد شہید صحافیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک گیر احتجاجی مظاہرے منعقد کیے۔

لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام احتجاج کے دوران انس الشریف اور اُن کے ساتھیوں کی غائبانہ نمازِ جنازہ بھی ادا کی گئی۔ اس موقع پر اسلام آباد، کراچی، لاہور اور ملک کے دیگر شہروں میں پریس کلبوں کے سامنے صحافیوں نے اسرائیلی مظالم کے خلاف نعرے بلند کیے اور عالمی برادری سے آزادیٔ صحافت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے خطاب میں کہا کہ انس الشریف نے سچ اور حق کو اپنی جان پر فوقیت دی۔ اسرائیل سمجھتا ہے کہ کیمرے اور قلم کو قتل کر کے دنیا کو اندھیرے میں رکھ سکے گا، لیکن ہم فلسطین اور اہالیان غزہ کی آواز بن کر یہ سازش ناکام بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین میں شہید ہونے والے صحافیوں نے یہ پیغام دیا ہے کہ محکوم اور مظلوم عوام کی آواز بننا ہی حقیقی صحافت ہے۔

سینئر صحافی سلمان غنی نے کہا کہ ہر پاکستانی کا دل اہالیانن غزہ کے ساتھ دھڑکتا ہے، اور ہم ان مظالم پر کسی بھی صورت خاموش نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے۔

پریس کلب کے سیکرٹری زاہد عابد نے کہا کہ پاکستان کی صحافتی برادری غزہ کی آواز بننے کے لیے ہر وقت تیار ہے، تاہم ہمارے اقدامات ان کے غم و درد کے سامنے ناکافی ہیں۔ اسلامی ممالک کو اس ظلم اور بربریت کے خلاف فیصلہ کن قدم اٹھانا ہوگا۔

احتجاج میں شریک صحافیوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ سرکاری سطح پر اسرائیل کی مذمت اور فلسطین کی حمایت کے عمل کو مزید تیز اور مؤثر بنائے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں