پاکستان میں سال 2025ء کے پہلے پولیو وائرس کیس کی خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے تصدیق ہو گئی
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر( این ای او سی) کے مطابق سال 2025 ء کا پہلا پولیو کیس ڈیرہ اسماعیل خان سے رپورٹ ہوا ۔
این ای او سی ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان میں7 جنوری 2025 کو پہلا پولیوکیس رپورٹ ہوا جس کی باضابطہ تصدیق 22 جنوری 2025 کوکی گئی۔
این ای او سی کے مطابق گزشتہ سال 2024 میں ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو کے کل 11کیسز رپورٹ ہوئے ۔2024 میں پاکستان میں مجموعی طور پر پولیو وائرس کے 73 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 27 بلوچستان،خیبر پختونخوا اور سندھ سے بائیس بائیس جبکہ پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا تھا ۔
کوآرڈی نیٹر این ای او سی کے مطابق سال 2025ء کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم 3 فروری سےشروع ہو گی ، جس میں ڈیرہ اسماعیل خان سمیت پولیو سے متاثرہ اضلاع پر خصوصی توجہ دی جائےگی۔