پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان رہا ، جہاں 100 انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا اور ایک ہی روز میں 30 ارب روپے سے زائد کا کاروبار ہوا۔
کاروباری روز کے اختتام پر 100انڈیکس 594 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 14 ہزار 37 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس 1085 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی کم ترین سطح ایک لاکھ 13 ہزار 234 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی ۔
حصص بازار میں کل 67.54 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی کل مالیت 30.46 ارب روپے بنتی ہے ، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن بھی 65 ارب روپے کے اضافے سے 14 ہزار 67 ارب روپے ہے۔