بھارتی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جنہوں نے اپنے کامیاب کیریئر کے ذریعے دنیا بھر میں الگ پہچان بنائی ، ایک بار پھر خبروں کی زینت ہیں ۔ کرکٹر شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد ان کا نام پہلے بھارتی کرکٹر محمد شامی سے جوڑا جا رہا تھا تاہم اب دبئی کے ارب پتی بزنس مین عادل ساجن کے ساتھ ان کے تعلق کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عادل ساجن دبئی کے مشہور بزنس گروپ کے مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں، انہوں نے ثانیہ مرزا کا دبئی وِلا بھی ڈیزائن کیا تھا جس سے متعلق ثانیہ مرزا کہتی ہیں کہ انہوں نے بے حد عمدہ کام کیا اور ان کے گھر کی آؤٹ ڈور جگہ کو ان کے لیے خاص جگہوں میں بدل دیا ، جیسے بچوں کے کھیلنے کی جگہ، انٹرٹینمنٹ اور ’می ٹائم‘ کے لیے بہترین کارنرز کا انتخاب کیا ۔
ارب پتی عادل ساجن بھارتی تاجر رضوان ساجن کے بیٹے ہیں جن کے اثاثوں کی کل مالیت 1600 کروڑ روپے سے زیادہ ہے اور وہ بہت سی لگژری گاڑیوں کے بھی مالک ہیں ۔ جبکہ ثانیہ مرزا کے کل اثاثوں کی مالیت تقریباً 216 کروڑ روپے کے قریب ہے۔ سابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے تقریباً 211 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے ہیں۔
تاجر عادل ساجن 2024 میں طلاق سے قبل ثانیہ اور شعیب ملک کے قریب تھے۔ عادل ساجن کی کمپنی ٹینس کے کئی مقابلوں کو سپانسر بھی کرتی ہے۔ اسکے علاوہ وہ بالی ووڈ انڈسٹری کے بھی قریب ہیں کیونکہ ان کے دانوب گروپ نے دبئی میں فلم فیئر ایوارڈز کو بھی سپانسر کیا۔
واضح رہے ، سابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے 2010 میں شادی کی تھی جو گزشتہ سال ختم ہوئی تھی ۔
ثانیہ مرزا سے علیحدگی کے بعد شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کر لی تھی جبکہ محمد شامی اور ثانیہ مرزا کے درمیان تعلقات کی افواہیں بھی سامنے آئی تھیں جن کی ثانیہ مرزا کے والد نے سختی سے تردید کی تھی۔