معروف پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان نے آئندہ ماہ اپنی شادی کی خبروں کی تصدیق کر دی ہے ۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے ایوارڈ تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معروف اداکارہ کبریٰ خان نے شادی کے بارے میں افواہوں پر بات کرتے ہوئے اشاروں میں اگلے ماہ کے دوران شادی کی تصدیق کر دی ۔
ان کے قریبی دوست گوہر رشید کی غیر موجودگی کے بارے میں جب ان سے سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ انہیں معلوم نہیں کہ وہ کیوں تقریب میں نہیں آئے، لیکن انہیں یہاں موجود ہونا چاہیے تھا۔
اداکارہ سے فروری میں شادی سے متعلق پوچھا گیا، تو انہوں نے اشاروں میں اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جی ہاں، وہ بظاہر فروری میں شادی کرنے والی ہیں۔
یاد رہے ، اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کے درمیان رومانوی تعلقات اور شادی کی افواہیں گزشتہ سال سے گردش کر رہی تھیں، جن کی اب باقاعدہ تصدیق ہو چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق، یہ جوڑا اگلے ماہ 22 فروری کو شادی کے بندھن میں بندھے گا، اور ان کی شادی کی تقریبات کراچی میں منعقد ہوں گی۔