جیولن تھرو سٹار نیرج چوپڑا رشتہ ازدواج میں منسلک

بھارتی ایتھلیٹ اولمپیئن جیولن تھروور نیرج چوپڑا شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

دو بار کے اولمپک میڈلسٹ جیولن تھروور ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے اتوار کے روز سماجی رابطوں کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی  خوشخبری شیئر کی۔ 

نیرج نے لکھا "میں اور ہیمانی زندگی کے نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں۔ ” ساتھ ہی انہوں نے اپنی شادی کی کئی تصاویر بھی پوسٹ کے ساتھ شیئر کیں۔نیرج چوپڑا اور ان کی اہلیہ نے قریب دوستوں اوردونوں خاندانوں کے افراد کی موجودگی میں شادی کی تقریب سجائی ۔

دوسری طرف سٹار جیولن تھروور نیرج کے چچا کا کہنا ہے ، شادی کیلئے ایک استقبالیہ تقریب بھی جلد منعقد کی جائے گی۔

نیرج کی اہلیہ کون ؟

نیرج چوپڑا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیمانی کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے اور وہ  سابق ٹینس پلیئر ہیں ، لیکن اب وہ اسپورٹس منیجر کے طور پر ذمہ داریاں نبھارہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہیمانی نے نئی دہلی میں پولیٹیکل سائنس اور فزیکل ایجوکیشن میں بیچلر ڈگری حاصل کی۔ بعد ازاں انہوں نے امریکا سے  اسپورٹس اور فٹنس  ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر کیا۔ ہیمانی نے دہلی یونیورسٹی کی طرف سے ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں بھی حصہ لیا تھا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں