بالی ووڈ فلم”سن آف سردار2″کےمداحوں کا انتظار ختم

بالی ووڈ سپر اسٹار اجے دیوگن کی مشہور فلم ’سن آف سردار‘ کا سیکوئل جس کا مداحوں کو بڑی بے صبری سے انتظار تھا، اب "سن آف سردار 2” فلم کی ریلیز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ اب یہ فلم 25 جولائی 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم میں سپر سٹار اجے دیوگن ایک بار پھر جسی کا کردار نبھائیں گے تاہم اس بار انکے ساتھ مرنال ٹھاکر مرکزی کردار ادا کریں گی۔ 

فلم میں سنجے دت، مکول دیو، اور وندو دارا سنگھ بھی اپنے پرانے کرداروں کے ساتھ واپس آئیں گے۔ نئی کاسٹ میں کبرا سیٹ، نیرو باجوہ، دیپک ڈوبریال، شرت سکسینا، روشنی والیہ، اور اشونی کالسیکر جیسے اداکار بھی شامل ہیں۔

فلم کی ہدایت کاری وجے کمار اروڑہ کی ہے، جبکہ پروڈکشن جیو اسٹوڈیوز اور دیوگن فلمز کے بینر تلے ہو رہی ہے ۔

"سن آف سردار 2 ” ایکشن کامیڈی مووی ہوگی جو اجے دیوگن اور مرنال ٹھاکر کی نئی کیمسٹری کو پیش کرے گی۔ 

فلم کی شوٹنگ شیڈول کی تصویر بھی مشہور ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر شیئر کی، جس نے مداحوں میں جوش و خروش مزید بڑھا دیا ہے۔

یہ فلم اجے دیوگن کی "سنگھم اگین”کے برعکس دیوالی کے بجائے نان فیسٹیو ویک اینڈ پر ریلیز کر کے نیا تجربہ کیا جائے گا ۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں