اسمگلنگ کے خلاف گھیرا تنگ ہونے پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں کمی

پاکستان کی جانب سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کئے جانے کے اثرات سامنے آنے لگے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے ، رواں مالی سال افغانستان کی پاکستان کے راستے ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمدات میں بڑی حد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ جس کے باعث جولائی تا نومبر 2024 میں سالانہ بنیادوں پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں 79 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔ 

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران افغان ٹرانزٹ ٹریڈ 46 کروڑ 46 لاکھ ڈالرز رہیں، جو کہ گزشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران جولائی تا نومبر 2023 افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا حجم 2 ارب 23 کروڑ 73 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا تھا، گزشتہ مالی سال کے دوران افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں 4 ارب21 کروڑ ڈالرزکی کمی ہوئی ۔

ذرائع کے مطابق مالی سال 24-2023 کے دوران افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا حجم 2 ارب 88کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھا جبکہ مالی سال 23-2022 میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ 7 ارب 9 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں