ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے اور میر مرتضیٰ بھٹو مرحوم کے صاحبزادے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

بھٹو جونیئر نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ روٹی،کپڑا اور مکان کا نعرہ آج بھی موجود ہے، ہمیں آج مزید 3 چیزیں بجلی، گیس اور پانی بھی چاہیے، ہمارا نعرہ جئے عوام ہوگا۔ ذوالفقار علی بھٹو جونئیر جو پیپلزپارٹی اور آصف زرداری کے شدید ناقد ہیں، انہوں نے کہا کہ زرداری گروپ نے جئے بھٹو کو کرپشن کا نعرہ بنادیا۔

واضح رہے کہ بھٹو جونئر کی والدہ غنویٰ بھٹو پہلے ہی پیپلزپارٹی شہید بھٹو گروپ کی سربراہ ہیں اور وہ لاڑکانہ سے صوبائی کا الیکشن بھی دو تین بار لڑ چکی ہیں۔ اب یہ معلوم نہیں ذوالفقار علی بھٹو جونیئر الگ نام سے اپنی سیاسی جماعت بنانا چاہتے ہیں یا وہ اپنی والدہ اور والد کی جماعت کو ازسرنو منظم کریں گے۔

یاد رہے کہ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی ہمشیرہ فاطمہ بھٹو ادیبہ اور شاعرہ ہیں، مگر وہ عملی سیاست سے دلچسپی نہیں رکھتیں۔ بھٹو جونیئر پچھلے سال ڈیڈھ میں سیاسی طور پر ایکٹو ہوئے ہیں، انہوں نےدریائے سندھ سے نہریں نکالے جانے کے ایشو پر سندھ میں عوامی احتجاج کو لیڈ کیا اور کئی جگہوں پر دھواں دھار تقریریں کیں۔

لاہور پریس کلب میں اپنی پریس کانفرنس میں بھٹؤ جونیئر نے یہ بھی کہا کہ اگر اگر سندھ کےکسان بھی پنجاب کی طرح آواز اٹھائیں گے تو وہ اسلام آباد کی طرف مل کر چلیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں