فون پر مسلسل 56 گھنٹے تک گفتگو: عالمی ریکارڈ قائم

موجودہ دور میں موبائل فون کا استعمال زیادہ تر میسجز، سوشل میڈیا اور مختلف ایپلی کیشنز کے لیے کیا جاتا ہے، مگر کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ کوئی شخص مسلسل کئی دن تک فون پر بات کر سکتا ہے؟ یہ سوال شاید آپ کو عجیب لگے، لیکن کچھ لوگوں نے اسے حقیقت میں بدل دیا ہے۔

2012 میں ریگا، لٹویا میں دو ٹیموں نے ایسا ہی ایک عالمی ریکارڈ قائم کیا، جس میں انہوں نے بغیر کسی وقفے کے مسلسل 56 گھنٹے 4 منٹ تک گفتگو کی۔ اس منفرد ریکارڈ کا اہتمام ٹیلی ٹو کمیونیکیشن اور اسپانسر کنگ نے ایک مشترکہ تقریب میں کیا، جہاں دونوں ٹیموں نے مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ اس کارنامے کو انجام دیا۔

اگرچہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے اُس وقت اس ریکارڈ کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا تھا، لیکن اب یہ تفصیل ان کی ویب سائٹ پر موجود نہیں، جس سے اس ریکارڈ کی حیثیت پر نئے سوالات اٹھ گئے ہیں۔

اس سے قبل 2009 میں بھارتی شہری سنیل پربھاکر اور ڈاکٹر کے کے اگروال نے دہلی میں مسلسل 51 گھنٹے کی طویل ترین فون کال کی تھی، جو اس وقت کا ایک بڑا کارنامہ تھا۔

اسی فہرست میں تیسری پوزیشن پر 2012 میں ہارورڈ یونیورسٹی کے ایرک بروسٹر اور ایوری لیونارڈ کی 46 گھنٹے 12 منٹ اور 52 سیکنڈ کی گفتگو شامل ہے، جس میں شرط تھی کہ وہ 10 سیکنڈ سے زیادہ خاموش نہیں رہ سکتے تھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ریکارڈز ان لوگوں کے لیے ایک منفرد مثال ہیں جو ہر کام کو حد سے زیادہ کرنا پسند کرتے ہیں اور عالمی ریکارڈ بنانے کے خواب دیکھتے ہیں۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں