بادل آسمان پر ہلکے پھلکے لگتے ہیں، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک عام بادل کا وزن کتنے ہزاروں یا لاکھوں کلوگرام ہو سکتا ہے؟
ماہرین کے مطابق آسمان پر تیرتا ہوا ایک عام کُمولَس (Cumulus) بادل تقریباً 5 لاکھ کلوگرام وزنی ہو سکتا ہے، یعنی 100 ہاتھیوں کے وزن کے برابر!
لیکن سوال یہ ہے کہ اتنے بھاری بادل زمین پر گرتے کیوں نہیں؟
اس کی وجہ یہ ہے کہ بادلوں میں موجود پانی بہت چھوٹے قطروں یا واٹر ویپر (بھاپ) کی صورت میں ہوتا ہے، جو ہوا میں "معطل” رہتے ہیں۔ بالکل ویسے ہی جیسے دھواں یا گرد ہوا میں تیرتی ہے۔ اس کے علاوہ گرم ہوا نیچے سے اوپر اٹھتی ہے، جو ان قطروں کو سہارا دیتی ہے۔
اور اگر ہم طوفانی بادلوں کی بات کریں — یعنی وہ بادل جو بجلی، بارش اور طوفان لاتے ہیں — تو ان کا وزن 10 کروڑ کلوگرام یا اس سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے!
یعنی بادل آسمان پر تیرتے نظر آئیں تو اُن کی ظاہری ہلکی پن سے دھوکہ نہ کھائیں، وہ آسمان کے سب سے بھاری مہمان بھی ہو سکتے ہیں۔