ازبکستان-افغانستان-پاکستان ریلوے پراجیکٹ : اسحاق ڈار کابل پہنچ گئے

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ پاکستان ،سینیٹر محمد اسحاق ڈار کابل، افغانستان پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ ازبکستان-افغانستان-پاکستان (یو اے پی) ریلوے منصوبے کے لیے مشترکہ فزیبلٹی اسٹڈی پر سہ فریقی فریم ورک معاہدے پر دستخط کریں گے۔

ان کے ہمراہ وفاقی وزیر ریلوے، وزیر اعظم کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان اور سیکرٹری ریلوے بھی موجود ہیں۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کابل میں افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں فریقین نے دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے، تجارت، ٹرانزٹ اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر زور دیا، تاکہ دونوں اقوام کو باہمی فوائد حاصل ہوں۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی معاشی ترقی کی مکمل صلاحیت کے حصول کے لیے روابط میں مسلسل شمولیت پر اتفاق کیا، جس میں بین العلاقائی رابطے کے منصوبوں کی تکمیل بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں