ٹرمپ نئے ایرانی تجویز سے ‘ناخوش’ ہیں: امریکی میڈیا

خبر رساں ادارہ روئٹرز اور امریکی میڈیا رپورٹ کر رہے ہیں کہ ٹرمپ ایران کے اس منصوبے سے خوش نہیں ہیں جس میں تجویز دی گئی ہے کہ تہران کے جوہری پروگرام پر بات چیت جنگ کے خاتمے تک مؤخر کر دی جائے۔

ٹرمپ کے مشیروں کے ساتھ ہونے والی ملاقات سے آگاہ ایک اہلکار نے رائٹرز کو بتایا کہ ٹرمپ اس تجویز سے ناخوش ہیں کیونکہ امریکہ چاہتا ہے کہ جوہری مسئلے کو آغاز ہی میں زیرِ بحث لایا جائے۔

نیویارک ٹائمز نے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی بات چیت سے باخبر متعدد افراد کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو بتایا کہ وہ ایرانی تجویز سے مطمئن نہیں ہیں۔

سی این این نے اس معاملے سے واقف دو افراد کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ٹرمپ کے اس تجویز کو قبول کرنے کے امکانات کم ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مسائل حل کیے بغیر ایرانی بندرگاہوں پر امریکی ناکہ بندی ختم کرنا ‘مذاکرات میں امریکہ کے ایک اہم دباؤ کے ذریعے کو ختم کر سکتا ہے’۔

اپنا تبصرہ لکھیں