ویب سیزیزاسکوئڈ گیم تھری کا نیٹ فلکس پر نیا عالمی ریکارڈ

اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی عالمی شہرت یافتہ کورین سیریز ‘اسکوئڈ گیم’ کے تیسرے اور آخری سیزن نے ریکارڈ توڑ آغاز کے ساتھ ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

اسکوئڈ گیم 3 کو 27 جون کو ریلیز کیا گیا، اور صرف ابتدائی 72 گھنٹوں کے اندر اسے دنیا بھر میں 6 کروڑ 10 لاکھ مرتبہ دیکھا گیا۔ یہ تعداد نیٹ فلکس کی تاریخ میں کسی بھی سیریز کی سب سے بڑی عالمی اوپننگ ہے۔

یہ نیا سیزن 93 ممالک میں ٹاپ پوزیشن پر رہا اور غیر انگریزی زبان کی سیریز میں نویں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز بن گئی۔ نئی قسطوں میں شامل گیمز نہایت سخت اور پرتشدد ہیں، جنہوں نے ناظرین کو دو رائے میں تقسیم کر دیا ہے۔ کچھ لوگوں نے ان مناظر کو حقیقت سے قریب قرار دیا، جب کہ دیگر نے اسے ضرورت سے زیادہ پُرتشدد تصور کیا۔

ہدایتکار ہوانگ ڈونگ ہیوک کے مطابق، اس سیزن میں کہانی کو انسانی امید، اخلاقیات اور مشکل فیصلوں جیسے موضوعات کے گرد گھمایا گیا ہے اور اسے پہلے کے مقابلے میں زیادہ پختگی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں