آسمان پر یہ ‘مسکراتا’ چہرہ کب اور کیسے دیکھیں؟

آسمان پر یہ ‘مسکراتا’ چہرہ کب اور کیسے دیکھیں؟

دنیا بھر کے آسمان پر 25 اپریل کی صبح ایک انوکھا اور دلکش نظارہ نمودار ہونے والا ہے — ایک مسکراتا چہرہ۔ جی ہاں! سورج طلوع ہونے سے ذرا پہلے، زہرہ، زحل اور چاند کی پوزیشن کچھ ایسی ہوگی کہ وہ ایک مسکراہٹ کی شکل بنائیں گے۔

زہرہ اور زحل اس ’چہرے‘ کی آنکھیں بنائیں گے جبکہ ان دونوں سے نیچے موجود ایک ہلالی چاند مسکراتے ہوئے ہونٹوں جیسا دکھائی دے گا۔ یہ نظارہ صبح تقریباً ساڑھے پانچ بجے مشرقی افق پر نظر آئے گا، بشرطیکہ آسمان صاف ہو۔

زہرہ بلند ترین مقام پر چمکے گا جبکہ زحل اس سے نیچے ہوگا، اور ان کے نیچے ایک نہایت پتلا ہلالی چاند دکھائی دے گا۔ چونکہ چاند بہت ہلکی روشنی والا ہوگا، اس لیے اس کی "مسکراہٹ” کو بہتر انداز میں دیکھنے کے لیے دوربین یا ٹیلی اسکوپ کا استعمال مفید ہوگا۔ تاہم زہرہ اور زحل کو عام آنکھوں سے بھی بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔

ناسا کے مطابق یہ مظہر دنیا کے ہر خطے میں نظر آئے گا۔ اس کا مشاہدہ کرنے کے لیے آپ کو 25 اپریل کی صبح سورج طلوع ہونے سے تقریباً ایک گھنٹہ پہلے مشرقی افق پر نظر رکھنی ہوگی۔ اگر قسمت نے یاوری کی اور آسمان صاف رہا تو مسکراتے چہرے کے نیچے سیارہ عطارد بھی دکھائی دے سکتا ہے۔

یہ لمحہ قدرت کی انمول مسکراہٹ ہے — جو صرف چند لمحوں کے لیے ہی سہی، مگر یادگار ضرور بن سکتا ہے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں