دنیا میں اللہ تعالیٰ نے حیرت انگیز خصوصیات رکھنے والے بے شمار جاندار پیدا کیے ہیں۔ انہی میں سے ایک چھوٹی مگر انتہائی خاص مچھلی ہے، جس کے اوپر اگر ہاتھی یا ٹرین بھی رکھ دی جائے تو اسے کچھ نہیں ہوتا۔
اس مچھلی کا نام ماریانا اسنیل فِش ہے، اور یہ دنیا کی سب سے زیادہ دباؤ برداشت کرنے والی مچھلی مانی جاتی ہے۔ یہ مچھلی زمین کے سب سے گہرے سمندری مقام ماریانا ٹرینچ میں پائی جاتی ہے، جو تقریباً 11,000 میٹر (یعنی 36,000 فٹ) گہرائی میں واقع ہے۔ اس گہرائی میں پانی کا دباؤ اتنا زیادہ ہوتا ہے جتنا دباؤ ایک ہزار ہاتھیوں کے وزن کے برابر ہو۔
ماریانا اسنیل فِش کے جسم کا ڈھانچہ نہایت نرم اور جیل جیسا ہوتا ہے، جو دباؤ کو پورے جسم میں یکساں طور پر پھیلا دیتا ہے۔ یہی خاصیت اسے شدید دباؤ میں بھی زندہ رہنے کی طاقت دیتی ہے، اور اسی وجہ سے ہاتھی یا ٹرین جیسے وزنی چیزیں بھی اسے نقصان نہیں پہنچا سکتیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر ماریانا ٹرینچ میں رہنے والی کوئی بھی مچھلی زمین پر لائی جائے تو وہ اپنے ہی جسم کے وزن اور دباؤ میں توازن نہ رکھ پانے کی وجہ سے مر جائے گی۔ جس طرح ہم زمین پر بغیر دباؤ محسوس کیے آسانی سے چلتے ہیں، اسی طرح یہ مچھلیاں گہرے سمندر میں شدید دباؤ کے باوجود آرام سے تیرتی رہتی ہیں۔