قیمتی فلیٹوں، دکانوں اور 24 کروڑ کا مالک,دنیا کا دولت مند بھکاری

بھیک مانگنا عموماً غربت کی علامت سمجھا جاتا ہے، مگر بھارت میں ایک ایسا شخص بھی ہے جس نے اسی گداگری کو پیشہ بنا کر کروڑوں کی جائیداد بنا لی ہے۔ ممبئی کے رہائشی بھارت جین کا شمار دنیا کے دولت مند ترین بھکاریوں میں ہوتا ہے، جس نے سڑکوں پر بھیک مانگ کر نہ صرف 24 کروڑ روپے سے زائد دولت اکٹھی کر لی بلکہ قیمتی فلیٹس اور دکانوں کا بھی مالک بن چکا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 40 سال سے ممبئی کی سڑکوں پر بھیک مانگنے والے بھارت جین کی ماہانہ آمدنی 60 سے 75 ہزار بھارتی روپے (تقریباً ڈھائی لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔ وہ اپنی اس آمدنی کو سرمایہ کاری کے لیے استعمال کرتا ہے اور اب تک دو قیمتی فلیٹس اور تین دکانیں خرید چکا ہے، جن کی مجموعی مالیت 5 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 24 کروڑ پاکستانی روپے) بنتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت جین کے اہل خانہ اس کی گداگری کے خلاف ہیں اور اسے چھوڑنے پر زور دیتے ہیں، مگر وہ اس پیشے کو ترک کرنے کے لیے تیار نہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ کسی بھی عام ملازمت کے مقابلے میں وہ بھیک مانگ کر زیادہ کما لیتا ہے، اس لیے وہ یہ کام جاری رکھنا چاہتا ہے۔

بھارت جین کے بچے مہنگے ترین کانویٹ اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں، جبکہ وہ خود ممبئی میں خریدے گئے فلیٹس میں اپنے والد، بھائی، بیوی اور دو بیٹوں کے ساتھ رہتا ہے۔ حیران کن طور پر، وہ بھیک مانگ کر جمع کی گئی رقم میں سے مندروں اور خیراتی اداروں میں بھی چندہ دیتا ہے۔ یہ کہانی اس حقیقت کو اجاگر کرتی ہے کہ بھیک مانگنا محض مجبوری نہیں بلکہ بعض لوگوں کے لیے یہ ایک منافع بخش کاروبار بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں