چاند سے طلوع آفتاب کا نظارہ، حیرت انگیز تصویر سامنے آئی

امریکہ کی پرائیویٹ کمپنی فائر فلائی ایئرواسپیس کا "بلیو گھوسٹ لینڈر” 2 مارچ کو چاند کی سطح پر پہنچا تھا، اور اس نے چاند پر طلوع ہوتے سورج کی ایک حیرت انگیز تصویر بھیجی ہے۔ فائر فلائی نے یہ تصویر سوشل میڈیا سائٹ ‘ایکس’ پر پوسٹ کی ہے، جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق، بلیو گھوسٹ لینڈر کی جانب سے 3.8 لاکھ کلومیٹر دور چاند سے کھینچی گئی یہ تصویر ایک سیلفی ہے، جس میں سورج کی چمک کی وجہ سے منظر واضح نہیں ہو پا رہا۔ "ناسا” کے مطابق، بلیو گھوسٹ لینڈر نے چاند پر طلوع ہوتے سورج کو دیکھا ہے، جس سے چاند پر نئے دن اور دو ہفتوں کی سرگرمیوں کی شروعات ہوئی، جن میں چاند گہن اور چاند غروب آفتاب شامل ہیں۔
اس سے قبل چین میں آسمان پر ایک ہی وقت میں 7 سورجوں کا منظر بھی مشاہدہ کیا گیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی۔ اس منظر کی وضاحت ماہرین نے کی کہ یہ کوئی فلکیاتی واقعہ نہیں بلکہ نظروں کا دھوکہ (آپٹیکل الوژن) تھا، جس کی وجہ اسپتال کی کھڑکیوں کے پرت دار شیشے سے روشنی کے اخراج کے باعث سورجوں کی مجازی تصاویر پیدا ہوئیں۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں