پاک بحریہ کی میزبانی میں امن مشق جاری ، 60 ممالک کی نیوی شامل

پاک بحریہ کی میزبانی میں امن مشق جاری ، 60 ممالک کی نیوی شامل

بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کی میزبانی میں 60 ممالک کے نیوی اہلکاروں کی امن مشق جاری ہے ۔

ذرائع کے مطابق مطابق پاک بحریہ کی میزبانی میں منعقدہ امن مشق 2025 پیشہ ورانہ تربیت کے شاندارعملی مظاہروں کے بعد شمالی بحیرہ عرب میں اختتام پذیر ہونگی۔

جاری مشقوں کے اختتامی روز مہمان ملکوں کے بحری جہاز بھی حصہ لیں گے، انسداد بحری قذاقی کےخلاف پاک بحریہ کے ایس ایس جی کمانڈوز کے آپریشن کے علاوہ ڈیپڈ چارج(دشمن ملک کی سب میرینز)کے خلاف مظاہرہ جبکہ فلیٹ ریویو اور فلائی پاسٹ بھی ہوگا۔

مشق میں پاک بحریہ کے سی کنگ،زولو نائنر اور ایلوٹ ہیلی کاپٹرز کے علاوہ فوکر اور پی سی تھری اورین طیاروں کے علاوہ پاک فضائیہ کے لڑاکا جہاز جے ایف سیونٹین تھنڈر طیارے بھی حصہ لیں گے ۔

پاکستان نیوی کے کمانڈر فلیٹ عبدالمنیب کا کہنا ہے ، یہ پاکستان اور پاکستان نیوی کیلئے باعث افتخار ہے کہ 60 ممالک کی نیوی فورسز امن مشق 2025 میں شریک ہوئیں ،ان میں 11 ممالک اپنے 13 کے لگ بھگ بحری جہازوں کے ساتھ امن مشق کا حصہ بنے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سمندری سرگرمی کا مقصد اس کے نام میں ہی پنہاں ہے، پاکستان کی 95 فیصد ٹریڈ سمندری راستے کے ذریعے ہےاور 60 فیصد تجارت ہمارے سمندری راستے کےذریعے ہوتی ہے۔ بحر ہند میں امن کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں میں پائریسی اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کیے گئے ،ہم نے دنیا کو فورم مہیا کیا تاکہ میری ٹائم ایشوز کو ڈسکس کیا جاسکے،یہ تسلسل سن 2007 سے برقرارہے۔ 28 ممالک سے شروع ہونے والی امن مشق میں آج 60 ممالک شمولیت کر چکے ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا ۔ اس سے قبل ہم بین الاقوامی کانفرنس کررہے تھے،9 ویں امن مشق میں نیول چیف کی تجویز پر امن ڈائیلاگ کا بھی انعقاد کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں