صرف خواتین پر مشتمل پہلی خلائی پرواز

خلا کی وسعتوں میں ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا گیا—60 سال سے زائد عرصے میں پہلی بار صرف خواتین پر مشتمل ایک خلائی مشن کامیابی سے مکمل ہوا۔ اس تاریخی پرواز میں امریکی پاپ اسٹار کیٹی پیری سمیت 6 خواتین نے خلا کا سفر کر کے تاریخ رقم کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ خلائی پرواز جیف بیزوس کی خلائی سیاحت کی کمپنی Blue Origin کے تحت کی گئی، جس میں خواتین نے زمین کے نچلے مدار تک کا سفر کیا۔

تاریخی عملے میں جیف بیزوس کی منگیتر لورین سانچیز، معروف میزبان جائل کنگ، ناسا کی سابق راکٹ سائنسدان عائشہ بوئی، انسانی حقوق کی کارکن اور سائنسدان آمانڈا نگوین اور فلم پروڈیوسر کیریانی فلین شامل تھیں۔

یہ پرواز تقریباً 11 منٹ پر محیط تھی، جس کے دوران خواتین نے خلا میں بے وزنی کا مختصر مگر یادگار تجربہ کیا۔ خلا میں کچھ دیر قیام کے بعد راکٹ زمین پر بحفاظت واپس لوٹ آیا۔

یہ مشن نہ صرف سائنسی ترقی کا مظہر ہے بلکہ خواتین کی خلا میں شمولیت کی نئی راہیں بھی کھولتا ہے۔ خواتین کی یہ پرواز ایک علامتی قدم بھی ہے، جو آنے والے وقت میں صنفی برابری اور سائنس میں خواتین کے بڑھتے کردار کو اجاگر کرتا ہے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں