لائیو نشریات کے دوران اینکر خاتون لیبر میں چلی گئیں،لیکن نشریات جاری رہی

امریکا میں ایک حیران کن اور جذباتی واقعہ اس وقت پیش آیا جب نیوز اینکر اولیویا جیکوِتھ لائیو نشریات کے دوران لیبر میں چلی گئیں، لیکن اس کے باوجود تین گھنٹے کی نشریات مکمل کیں۔ یہ واقعہ 21 مئی کو نیویارک کے شہر البانی میں واقع WRGB-TV میں پیش آیا، جہاں صبح 4:15 بجے اولیویا کو زچگی کے درد کا سامنا ہوا۔ مگر انہوں نے صبح 5 سے 8 بجے تک کا مکمل پروگرام اپنی ساتھی اینکر جولیا ڈن کے ہمراہ پیش کیا۔

نشریات کے دوران جولیا نے ہنستے ہوئے کہا کہ آج کی سب سے بڑی "بریکنگ نیوز” یہ ہے کہ اولیویا لیبر میں ہیں، لیکن اب بھی پورے اعتماد کے ساتھ خبریں پڑھ رہی ہیں۔ اس دوران اسکرین پر "Days Past Due Date: 2” اور "Here Comes Baby” جیسے مزاحیہ کیپشنز دکھائے گئے، جو ناظرین کے لیے دلچسپی اور مسکراہٹ کا باعث بنے۔

اولیویا نے نشریات کے دوران خود کہا، "اگر میں غائب ہو جاؤں، تو سمجھ جائیں کیا ہو رہا ہے۔” شو ختم ہونے کے فوراً بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہوں نے ایک صحت مند بیٹے کو جنم دیا۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے نے بے حد توجہ حاصل کی، اور لوگوں نے اولیویا کی پیشہ ورانہ وابستگی اور حوصلے کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ یہ واقعہ یقینی طور پر صحافت میں عزم و ہمت کی ایک یادگار مثال بن گیا۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں