سبزیوں سے موسیقی، دنیا کے منفرد آرکسٹرا کا گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام شامل

دنیا کے پہلے اور منفرد ترین ویجیٹیبل آرکسٹرا نے 27 سال میں 344 کنسرٹس کرنے کے بعد گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنی جگہ بنا لی۔ یہ شاید دنیا کا واحد آرکسٹرا ہے جس میں سبزیوں کو موسیقی کے آلات کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ آرکسٹرا 1999 میں آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں 11 افراد پر مشتمل ایک گروپ نے تشکیل دیا تھا، جب مختلف پس منظر کے موسیقاروں نے سبزیوں سے دھنیں ترتیب دینے کا تجربہ شروع کیا۔
بانی رکن میتھیاس مین ہارٹر نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ سب ایک مذاق کے طور پر شروع ہوا تھا، جب وہ اور ان کے تین ساتھی ویانا پرفارمنس آرٹ فیسٹیول کے لیے کچھ نیا سوچ رہے تھے۔ اس دوران وہ ایک ساتھ سوپ بنا رہے تھے کہ اچانک سبزیوں کو بطور موسیقی آلات استعمال کرنے کا خیال آیا، جو بعد میں ایک منفرد آئیڈیے میں تبدیل ہو گیا۔
آج، یہ آرکسٹرا عالمی سطح پر شہرت حاصل کر چکا ہے اور اپنے انوکھے میوزیکل تجربات کی وجہ سے گنیز ورلڈ ریکارڈز کا حصہ بن چکا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں