قومی اسمبلی بھی سندھ کی تقسیم پر بات نہیں کرسکتی، خبردار کرتے ہیں: مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے مستقبل کا فیصلہ کہیں اور بیٹھ کر نہیں کیا جاسکتا، قومی اسمبلی کو بھی خبردار کرتے ہیں کہ وہ سندھ کی تقسیم کی بات نہیں کرسکتی۔

سندھ اسمبلی میں نئے صوبوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کی تحریکِ التوا پر چوتھے روز بھی بحث جاری رہی، جبکہ ایوان نے سندھ کی تقسیم کے خلاف قرارداد منظور کرلی۔ قرارداد پیپلز پارٹی کے رکن نثار کھوڑو نے پیش کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ میں نئے صوبے نہیں بننے چاہئیں، سندھ کے عوام کے جذبات اور احساسات کو نظرانداز کرنا کسی صورت درست نہیں۔ سندھ کے مستقبل کا فیصلہ سندھ میں ہی ہوگا، کسی دوسرے مقام پر بیٹھ کر نہیں کیا جاسکتا۔

اپنا تبصرہ لکھیں