امریکی کمپنی کا مون لینڈر مشن چاند پر اتر گیا

امریکا میں ایک اسیپس کمپنی نے کامیابی کے ساتھ اپنی پہلی کامیاب کمرشلی چاند پر لینڈنگ مکمل کر لی ہے۔ فائر فلائی ایرو اسپیس نامی کمپنی نے چاند کی سطح کو چھونے کے لیے اپنا بلیو گھوسٹ مشن بھیجا تھا، جس نے چاند پر اتوار کے روز کام کرنا شروع کیا۔ بلیو گھوسٹ کے چیف انجینئر ول کوگن نے لینڈنگ کے لائیو اسٹریم پر کہا کہ "ہم چاند پر ہیں۔” اس اعلان کے بعد مشن کنٹرول روم میں خوشی منائی گئی۔ امریکی خلاباز بَز ایلڈرن نے فیس بک پر بلیو گھوسٹ کی کامیابی کا اعلان کیا۔ یہ کامیابی کمرشل کمپنیوں کی طرف سے چاند پر اترنے کی کوششوں میں تازہ ترین واقعہ ہے، مگر اب تک کوئی بھی کمپنی کامیابی سے کام نہیں کر سکی تھی۔
اس سے قبل ہیوسٹن میں قائم کمپنی Intuitive Machines نے گزشتہ سال چاند کی سطح پر ایک کمرشل مشن شروع کیا تھا، لیکن اس کا جہاز چاند کے جنوبی قطب کے قریب اترا اور اس نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں