لندن کی سڑکوں پر ممتا بنرجی کا انوکھا انداز، سفید ساڑی اور چپل پہن کر جاگنگ کرتی نظر آئیں

ویسٹ بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ان دنوں لندن میں ہیں۔ وہ یہاں ہائیڈ پارک میں سفید ساڑی اور چپلوں میں جاگنگ کرتی ہوئی نظر آئیں۔ ترنمول کانگریس کے رہنما کنال گھوش نے ان کے لندن سفر کی تصویریں اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیے ہیں۔ اس میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بکنگھم پیلس سے لے کر ہائیڈ پارک تک گھومتی ہوئی دیکھی جا سکتی ہیں۔ان کے ساتھ کئی دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ممتا بنرجی نے سفید بارڈر والی ہرے رنگ کی ساڑی اور اور اپنی پہچان بنی سفید چپلیں پہنی تھیں۔ لندن کی ٹھنڈ سے بچنے کے لیے انہوں نے کالے رنگ کا کارڈِیگن اور شال بھی لیا تھا۔ یہ ‘وارم اَپ’ سیشن تھا جس کی اطلاع کنال گھوش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ دی۔ گھوش نے لکھا، "وزیر اعلیٰ کے مطابق آج یہ صرف واک نہیں، بلکہ وارم اَپ ہے۔” ویڈیو میں ممتا بنرجی کو ‘بیک-واکنگ’ کرتے اور تالی بجاتے بھی دیکھا گیا۔
یہ پہلی بار نہیں ہے جب ممتا بنرجی کسی غیر ملکی دورے پر جاگنگ کرتی ہوئی نظر آئی ہیں۔ اس سے پہلے 2023 میں انہوں نے اپنے اسپین دورے کے دوران بھی میڈرڈ میں ساڑی اور چپلوں میں جاگنگ کی تھی۔ اس وقت انہوں نے ‘صحت مند’ رہنے کا پیغام دیا تھا۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں