نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی الوداعی ملاقات

نائب وزیراعظم اور وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، نائب وزیراعظم نے سفیر ڈونلڈ بلوم کی پاکستان میں کامیاب مدت سفارت اور پاک-امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کے کردار کو سراہا۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے سفیر بلوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ میں اہم رہی ہیں۔ انہوں نے حکومت پاکستان کی جانب سے نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مثبت تعلقات کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں