چاند پر بھی انٹرنیٹ اور وائی فائی کی سہولت دستیاب

دنیا بھر میں تیز رفتار ترقی کے ساتھ انٹرنیٹ اور وائی فائی ہماری زندگی کا حصہ بن چکے ہیں۔ اب یہ جدید سہولت چاند تک پہنچنے والی ہے۔ ایک بڑی خبر کے مطابق امریکی نجی کمپنی نے چاند پر 4 جی سروس فراہم کرنے کے لیے "آئی ایم 2” نامی مشن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، اس منصوبے کا مقصد چاند اور دیگر سیاروں پر انسانوں کے طویل مدتی قیام کو ممکن بنانا ہے۔ اگر یہ مشن کامیاب ہوتا ہے تو خلا میں یہ پہلا 4 جی سسٹم ہوگا، جس کے ذریعے چاند کی سطح پر بھی انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب ہو گی، جس سے رابطے، تیز ترین انٹرنیٹ اور دیگر ضروری کاموں میں مدد مل سکے گی۔
چاند پر انٹرنیٹ کی سہولت اس بات کا غماز ہے کہ ہماری ٹیکنالوجی اب خلا کی حدود تک پہنچ چکی ہے، اور ممکن ہے کہ مستقبل میں خلا میں زندگی کے نئے امکانات کی راہ ہموار ہو۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں