بھارتی ہدایتکار انوراگ کشیپ نے بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا

بھارت کے معروف ہدایتکار انوراگ کشیپ نے بالی وڈ انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ انوراگ کشیپ نے باضابطہ طور پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اب بالی وڈ کا حصہ نہیں ہیں اور اس انڈسٹری کو زہریلا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف باکس آفس کے نمبروں کے ارد گرد گھوم رہی ہے۔
گینگز آف واسع پور جیسی مشہور فلم کے ہدایتکار انوراگ کشیپ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ممبئی چھوڑ چکے ہیں اور اب وہ بالی وڈ کی فلمی دنیا سے دور رہنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بالی وڈ کی انڈسٹری بہت زیادہ زہریلی ہو چکی ہے جہاں ہر کوئی غیر حقیقی اہداف کے پیچھے بھاگ رہا ہے، مثلاً اگلی 500 یا 800 کروڑ کی فلم بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے تخلیقی ماحول ختم ہو چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق انوراگ کشیپ نے ممبئی چھوڑ کر بنگلور منتقل ہونے کا ارادہ کیا ہے۔ انوراگ کشیپ نے ماضی میں بھی بالی وڈ سے مایوسی کا اظہار کیا تھا اور انہوں نے ساؤتھ کی فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی تاکہ وہ ایک زیادہ تخلیقی اور اطمینان بخش تجربہ حاصل کر سکیں۔
دسمبر 2024 میں انوراگ کشیپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ بالی وڈ سے بلکل مایوس ہو چکے ہیں اور اب وہ اس انڈسٹری کا حصہ نہیں رہنا چاہتے۔ یاد رہے کہ انوراگ کشیپ وہ ہدایتکار ہیں جنہوں نے کئی نئے اداکاروں کو متعارف کروایا، جن میں نواز الدین صدیقی کا نام سب سے نمایاں ہے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں