معروف بھارتی اداکارہ کی سونے کی اسمگلنگ، تہلکہ خیز اعترافی بیان

جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ رانیا راؤ کی سونے کی اسمگلنگ میں گرفتاری نے انڈسٹری میں زلزلہ برپا کر دیا۔ وہ 12.86 کروڑ بھارتی روپے مالیت کے 14.2 کلو گرام سونے کی اسمگلنگ کے الزام میں 3 مارچ کو بنگلورو ایئرپورٹ پر گرفتار کی گئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس کو پہلے سے اطلاع تھی کہ اداکارہ دبئی سے سونا اسمگل کر سکتی ہیں، جس پر حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں ایئرپورٹ پر روک لیا۔
ابتدائی معائنے کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ رانیا راؤ نے 14 سونے کی اینٹیں ٹیپ اور پٹیوں کی مدد سے اپنی رانوں پر باندھ رکھی تھیں تاکہ کسٹم چیک سے بچا جا سکے۔ اس سے قبل بعض رپورٹس میں کہا جا رہا تھا کہ اداکارہ نے جیکٹ میں سونا چھپایا تھا، تاہم ڈی آر آئی نے تصدیق کی کہ ممنوعہ مواد براہ راست اداکارہ کے جسم پر بندھا ہوا تھا۔
اس کیس میں ایک نیا چونکا دینے والا انکشاف یہ سامنے آیا ہے کہ 33 سالہ رانیا راؤ کرناٹک کے ایک سینئر ڈی جی پی رینک کے آئی پی ایس افسر کی سوتیلی بیٹی ہیں۔ اس تعلق کی وجہ سے ممکنہ اعلیٰ سطحی روابط اور ایک بڑے اسمگلنگ نیٹ ورک کے بارے میں سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔
بھارتی حکام اب اس پہلو پر بھی تحقیق کر رہے ہیں کہ آیا رانیا راؤ کسی بین الاقوامی اسمگلنگ نیٹ ورک کے لیے کام کر رہی تھیں یا وہ ذاتی طور پر اس جرم میں ملوث تھیں۔ ساتھ ہی اس بات کا بھی پتہ لگایا جا رہا ہے کہ سونا کس کو پہنچایا جانا تھا اور اس کے پیچھے کون سا نیٹ ورک کام کر رہا تھا۔
رانیا راؤ کی گرفتاری کے بعد ایک اور حیران کن پہلو سامنے آیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ ایک سال میں 27 مرتبہ دبئی کا سفر کیا، جس کی وجہ سے ڈی آر آئی نے انہیں مشکوک قرار دیتے ہوئے گہری نگرانی میں رکھا اور بالآخر کارروائی کرتے ہوئے دھر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، اس کیس میں مزید بڑے انکشافات متوقع ہیں اور تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں