موت کے بعد کتنا عرصہ تک انسانی دماغ زندہ رہتا ہے؟

حالیہ تحقیق سے یہ حیران کن انکشاف ہوا ہے کہ انسانی دماغ بعض مخصوص حالات میں ہزاروں سال تک قدرتی طور پر محفوظ رہ سکتا ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کی محققہ الیگزینڈرا مورٹن-ہیورڈ کی قیادت میں کی جانے والی ایک جامع تحقیق میں دنیا بھر سے 4,400 سے زائد محفوظ شدہ انسانی دماغوں کا ریکارڈ مرتب کیا گیا ہے۔ اس تحقیق میں 1,300 سے زیادہ ایسے کیسز سامنے آئے ہیں جہاں صرف دماغ محفوظ رہا، جبکہ باقی تمام نرم بافتیں مکمل طور پر ختم ہو چکی تھیں۔

یہ دریافت نہ صرف انسانی جسم کے تحفظ کے حوالے سے نئی معلومات فراہم کرتی ہے بلکہ آثارِ قدیمہ اور انسانی ارتقاء کے مطالعے میں بھی اہمیت رکھتی ہے۔ ماہرین کے مطابق انسانی دماغ کے ہزاروں سال تک محفوظ رہنے کی ممکنہ وجوہات میں پروٹینز اور لپڈز کا آپس میں جڑ جانا، آئرن یا کاپر جیسے دھاتوں کی موجودگی میں کیمیائی تعاملات، اور گیلی، آکسیجن سے محروم یا انتہائی سرد جگہیں شامل ہیں جہاں بیکٹیریا کی سرگرمی محدود ہوتی ہے۔

یہ انکشاف انسانی جسم کی پیچیدگی اور قدرتی ماحول کے اثرات کو بہتر طور پر سمجھنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں