زلزلے کے خوف سے ترک شہری نے غار کو اپنا مسکن بنا لیا

2023 کے تباہ کن زلزلے میں اپنا گھر کھو دینے والے ایک ترک شہری نے گزشتہ دو سال سے ایک غار میں تنہا زندگی گزارنے کا انتخاب کیا ہے، کیونکہ وہ اسے انسان کے بنائے ہوئے کسی بھی ڈھانچے سے زیادہ زلزلہ محفوظ سمجھتے ہیں۔ فروری 2023 میں جنوبی ترکی میں آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے نے ہزاروں جانیں لے لیں اور کئی رہائشی علاقوں کو ملبے میں بدل دیا۔ اسی زلزلے میں تین بچوں کے والد، علی بوزولان بھی اپنا گھر کھو بیٹھے۔ اگرچہ وہ اور ان کا خاندان محفوظ رہے، لیکن علی بوزولان اتنے خوفزدہ ہو گئے کہ انہوں نے فیصلہ کر لیا کہ وہ اب کسی عمارت میں نہیں رہیں گے۔
انہوں نے اپنے شہر کے مضافات میں ایک چھوٹا اور پر سکون غار تلاش کیا اور اسے اپنی ضرورت کے مطابق رہائش گاہ میں تبدیل کر لیا۔ تاہم، وہ اپنے خاندان کو اس غیر معمولی طرز زندگی پر قائل نہ کر سکے اور تنہا زندگی گزارنے کو ترجیح دی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے نئے مسکن میں مکمل طور پر خوش اور مطمئن ہیں۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں