انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی گوگل نے اپنی ای میل سروس جی میل میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی نیا ٹول متعارف کرا دیا، جو صارفین کو پرانی اور مطلوبہ ای میلز تیزی سے تلاش کرنے میں مدد دے گا۔
گوگل کے مطابق، یہ نیا اے آئی فیچر نہ صرف مخصوص ای میلز کی تلاش کو بہتر بنائے گا بلکہ ملتی جلتی ای میلز بھی صارف کے سامنے پیش کرے گا۔ اس کے علاوہ، تلاش کیے گئے الفاظ کی بنیاد پر یہ ٹول متعلقہ اداروں یا افراد کی جانب سے بھیجی یا موصول ہونے والی ای میلز بھی دکھا سکے گا۔
گوگل کا کہنا ہے کہ فی الحال تمام صارفین کے لیے یہ فیچر دستیاب نہیں ہوگا تاہم آئندہ چند دنوں میں اسے تمام جی میل صارفین کے لیے فعال کر دیا جائے گا۔ اس سے قبل بھی جی میل نے ای میل لکھنے میں مدد دینے کے لیے "جیمنی اے آئی” سمیت متعدد جدید ٹولز متعارف کروائے ہیں۔