ترک صدر کا پاکستان میں سیلاب پر اظہار افسوس، ہر ممکن امداد کی پیشکش

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے پاکستان کے مختلف حصوں میں آنے والے حالیہ سیلاب پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق صدر ایردوان نے جمعرات کے روز وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور پنجاب میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے باعث قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان پر پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ مون سون بارشوں کے آٹھویں اسپیل اور پنجاب کے تین بڑے دریاؤں میں آنے والے غیر معمولی سیلاب کے نتیجے میں اب تک 17 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ترک صدر نے گفتگو کے دوران کہا کہ ،ترکی امداد اور بچاؤ کی کارروائیوں کے حوالے سے ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس مشکل وقت میں مدد کی فراخدلانہ پیشکش پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں