ایلون مسک کا 2026 میں مریخ پر پہلا اسٹار شپ مشن بھیجنے کا اعلان

اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے 2026 کے آخر میں مریخ پر بغیر انسان والا اسٹار شپ مشن بھیجنے کا اعلان کیا ہے، جو سرخ سیارے پر انسانی بستیاں بسانے کے منصوبے کی سمت ایک بڑا قدم ثابت ہوسکتا ہے۔ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں ایلون مسک نے کہا کہ یہ روبوٹک مشن مریخ کی سطح پر لینڈنگ کے لیے ایک آزمائشی مرحلہ ہوگا، جس کی کامیابی مستقبل میں انسان بردار مشنز کی راہ ہموار کرے گی۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسپیس ایکس کی 8 ویں آزمائشی پرواز ناکام ہوگئی تھی، تاہم مسک کا کہنا ہے کہ اسپیس ایکس ہر دو سال بعد مریخ پر مشنز بھیجنے کی حکمتِ عملی پر کام جاری رکھے گا۔

ایلون مسک کے مطابق، اگر بغیر انسانوں کے بھیجے جانے والے ابتدائی مشنز کامیاب رہے تو 2028 تک خلا بازوں کو مریخ پر بھیجنے کا ارادہ ہے۔ تاہم اگر چیلنجز درپیش آئے تو یہ منصوبہ 2030 تک ملتوی ہوسکتا ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ مریخ کا سفر ہر دو سال بعد ہی ممکن ہوتا ہے، کیونکہ اس دوران زمین اور مریخ اپنے مدار میں قریب ترین ہوتے ہیں، جو کم ایندھن میں سفر کا موقع فراہم کرتا ہے۔

ایلون مسک کئی سالوں سے مریخ پر انسانی آبادکاری کی بات کر رہے ہیں۔ 2016 میں انہوں نے 2018 میں ریڈ ڈریگن اسپیس کرافٹ کے مریخ پر اترنے کی پیشگوئی کی تھی، جو بعد میں ممکن نہ ہوسکی۔ اب اسٹار شپ کو اس مقصد کے لیے سب سے اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

مسک کے مطابق، اسپیس ایکس کا طویل مدتی منصوبہ مریخ پر ہزاروں اسٹار شپس بھیج کر ایک خود کفیل انسانی کالونی قائم کرنا ہے۔ ان کے بقول، چاہے لینڈنگ کامیاب ہو یا نہ ہو، اسپیس ایکس ہر دو سال بعد نئے مشنز بھیجتا رہے گا تاکہ مریخ کی جانب انسانی پیش قدمی جاری رکھی جا سکے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں