چین نے ایک نئی ٹیکنالوجی کے میدان میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے خودکش ڈرونز لے جانے والا ‘ڈرون بردار’ ڈرون تیار کیا ہے۔ یہ جدید ترین ’ڈرون کیریئر‘ 100 خودکش ڈرونز تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ چین کے ٹیکنالوجی میں برتری کو مزید واضح کرتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ ڈرون ’جیو تیان‘ جیٹ انجن سے چلنے والا ایک بغیر پائلٹ طیارہ ہے جو طویل فاصلے تک پرواز کر سکتا ہے۔ یہ 15 ہزار میٹر کی بلندی تک اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور 7 ہزار کلو میٹر تک کا فاصلہ طے کر سکتا ہے۔ اس ڈرون میں 16 ٹن تک وزن اٹھانے کی صلاحیت ہے اور یہ 6 ٹن تک ہتھیار یا چھوٹے خودکش ڈرونز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ’جیو تیان‘ کا مقصد دشمن کے دفاعی نظام کو متاثر کرنا اور اس کے اندر موجود 100 چھوٹے ڈرونز یا ہتھیاروں کو لانچ کر کے دشمن کی صفوں میں خلل ڈالنا ہے۔
چین کی یہ ٹیکنالوجی دنیابھر میں اس کی فوجی صلاحیتوں اور ٹیکنالوجی میں مسلسل ترقی کو ظاہر کرتی ہے، اور اس ڈرون کا پہلا مشن جون کے آخر میں متوقع ہے۔