نماز جمعہ کے بعد صوبہ خیبر پختوخواہ کے ضلع نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک، کی جامع مسجد میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ڈی پی او، نوشہرہ عبدالرشید کے مطابق، امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، دھماکے میں جمیعت علماء اسلام (س )کے سربراہ مولانا حامدالحق بھی زخمی ہوئے ہیں۔
مولانا حامد الحق کے بیٹے، ثانی حقانی نے تصدیق کی ہے کہ، دھماکے کے وقت سیکڑوں افراد مسجد میں موجود تھے اور دھماکے میں 4 سے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ملی ہیں، جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
سینٹرل پولیس آفس پشاور کے مطابق مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکا نماز جمعہ کے بعد ہوا، مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔