پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی نے 2025 کے بیساکھی میلے کے لیے 6,500 سے زائد بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے ہیں۔ یہ ویزے 10 اپریل سے 19 اپریل تک پاکستان آنے کی اجازت دیں گے تاکہ وہ بیساکھی کی تقریبات میں شرکت کر سکیں اور اہم مذہبی مقامات جیسے گردوارہ پنجہ صاحب، ننکانہ صاحب اور گردوارہ کرتارپور صاحب کی زیارت کر سکیں۔ پاکستان کے چارج آف آفئیر سعد احمد وڑائچ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ بڑی تعداد میں جاری ہونے والے ویزے پاکستان کی مذہبی ہم آہنگی اور عوامی رابطوں کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ویزا پالیسی ثقافتوں اور مذاہب کے درمیان پل بنانے کی کوشش کرتی ہے، تاکہ ملک بھر میں مقدس مقامات کی زیارت کے لیے یاتریوں کو آسانی سے سہولت فراہم کی جا سکے۔