ماہرینِ غذائیت کے مطابق خشک انجیر میں اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز اور معدنیات شامل ہیں جو جسم کو مضبوط رکھنے کے ساتھ ساتھ جلد کی تازگی اور توانائی بڑھانے میں مددگار ہیں۔
یہ عمر بڑھنے کی علامات کو کم کرنے اور خلیوں کو صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
خشک انجیر میں موجود پولی فینولز اور فلیونوئڈز جسم میں فری ریڈیکلز کو ختم کرتے ہیں، جو جلد اور خلیوں کی قبل از وقت بڑھاپے کی بڑی وجہ ہوتے ہیں۔ اسی وجہ سے خشک انجیر اینٹی ایجنگ خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔
انجیر میں وٹامن اے، وٹامن کے، وٹامن سی، آئرن، پوٹاشیئم اور فائبر بھی شامل ہیں، جو دل، جلد اور ہاضمے کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔
روزانہ دو سے تین خشک انجیر کھانے سے توانائی بڑھتی ہے اور مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔ تاہم ذیابیطس کے مریضوں کو اس میں موجود قدرتی شکر کی وجہ سے اعتدال اختیار کرنا چاہیے۔
خشک انجیر نہ صرف جسمانی صحت بلکہ خوبصورتی کے لیے بھی ایک مؤثر سپرفوڈ ہے، جو قدرتی طور پر اینٹی ایجنگ کے فوائد فراہم کرتا ہے۔