پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بلے باز بابر اعظم نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ انہوں نے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں بھارت کے روہت شرما کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
یہ تاریخی سنگ میل بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ میں عبور کیا۔ اس میچ میں وہ 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، مگر انہی رنز کی بدولت انہوں نے روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا۔
اعداد و شمار کے مطابق بابر اعظم نے اب تک 123 اننگز میں 4 ہزار 232 رنز بنا لیے ہیں، جبکہ بھارتی کپتان روہت شرما نے 151 اننگز میں 4 ہزار 231 رنز اسکور کیے تھے۔
بابر اعظم کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی مستقل مزاجی اور تکنیکی مہارت کا ثبوت ہے بلکہ پاکستانی کرکٹ کے لیے ایک فخر کا لمحہ بھی ہے۔ وہ اس وقت دنیا بھر میں ٹی20 فارمیٹ کے سب سے کامیاب بیٹرز میں شمار ہوتے ہیں۔
دوسری جانب، بھارت کے ویرات کوہلی 4 ہزار 188 رنز کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ ماہرین کے مطابق بابر اعظم کی فارم اور تسلسل کو دیکھتے ہوئے امکان ہے کہ وہ مستقبل میں یہ ریکارڈ مزید مضبوط کر لیں گ