ایران سے تیل کیوں لیا، امریکہ نے چینی ریفائنری پر پابندیاں لگا دیں

امریکہ نے جمعرات کے روز چین کی آئل ریفائنری “‘انڈی پنڈنڈنٹ ٹی پاٹ “پر پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی دفتر خارجہ کے مطابق یہ ریفائنری تین ٹرمینل کو چلا رہی تھی۔ جس سے ایران کو تیل کے بدلے سینکڑوں ملین ڈالر کی رقم مل رہی تھی۔
امریکہ کا مؤقف ہے کہ ایران تیل کی رقم سے عدم استحکام کی اپنی کوششوں کو ممکن بناتا ہے۔ امریکہ ایران کے ساتھ ساتھ اس کے تمام شراکت داروں کو بھی ان پابندیوں کی زد میں لاتا ہے۔ تاکہ ایران کی مکمل معاشی ناکہ بندی ممکن بناسکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں