دنیا میں پہلی بار مکمل طور پر اے آئی سے تیار کردہ اخبار شائع

دنیا میں پہلی بار ایک ایسا اخباری ایڈیشن شائع کیا گیا ہے، جسے مکمل طور پر مصنوعی ذہانت (آرٹی فیشل انٹیلی جنس) نے تیار کیا ہے۔

اطالوی اخبار Il Foglio نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دنیا کا پہلا مکمل اے آئی سے تیار شدہ اخباری ایڈیشن شائع کیا، جس کا مقصد یہ جانچنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کس حد تک صحافت پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔

یہ خصوصی ایڈیشن 18 مارچ کو شائع ہوا، جس میں چار صفحات پر مشتمل تمام مواد بشمول خبریں، شہ سرخیاں، مضامین، تجزیے، اور یہاں تک کہ ایڈیٹر کے نام قارئین کے خطوط بھی اے آئی نے تخلیق کیے۔

اخبار کے ایڈیٹر کلاڈیو کریسا کے مطابق، یہ تجربہ دنیا بھر میں میڈیا اداروں کی جانب سے اے آئی کے عملی اطلاق پر جاری تحقیقات کے تناظر میں کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ "یہ کسی روزانہ شائع ہونے والے اخبار کا پہلا مکمل ایڈیشن ہے، جس میں ہر چیز اے آئی نے تیار کی۔”

اس خصوصی ایڈیشن کے پہلے صفحے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق ایک خبر، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر ایک کالم، اور اٹلی کی معیشت سے متعلق ایک تجزیہ شامل تھا۔ دیگر صفحات میں بھی مختلف رپورٹس اور تجزیے شائع کیے گئے، جو سادہ، واضح اور گرامر کی کسی بھی غلطی سے پاک تھے۔

ایڈیٹر کے مطابق، Il Foglio ایک حقیقی اخبار ہے اور یہ تجربہ مستقبل میں اے آئی کے صحافت میں ممکنہ کردار کو جانچنے کے لیے کیا گیا۔ دنیا بھر میں میڈیا انڈسٹری میں یہ بحث جاری ہے کہ اے آئی کو اشاعتی صنعت میں کس حد تک شامل کیا جا سکتا ہے اور اس سے روایتی صحافت پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں