کراچی کے 13 سالہ لڑکے کاشان عدنان نے سیلانی ویلفیئر سے اے آئی اور چیٹ بوٹ ڈویلپمنٹ کا کورس مکمل کرنے کے بعد ایک شاندار کامیابی حاصل کی ہے جس کی بدولت وہ ماہانہ 500,000 روپے کماتا ہے۔ اورنگی ٹاؤن کے رہائشی کاشان عدنان نے اس کامیابی کا سہرا سیلانی ویلفیئر کے کورسز کو دیا، جس کے ذریعے اس نے ویب اور موبائل ایپ ڈویلپمنٹ کا بھی کورس مکمل کیا۔
کاشان نے بتایا کہ اس نے "آغاز ٹیک” کے نام سے اپنا اسٹارٹ اپ شروع کیا ہے جس کے ذریعے وہ بین الاقوامی سطح پر گاہکوں کو خدمات فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، وہ 100 سے زیادہ طلباء کو بھی پڑھاتا ہے اور اپنے علم و ہنر کو دوسروں کے ساتھ شیئر کرتا ہے۔ اس نوجوان کاروباری کی کامیابی نہ صرف اس کے لیے ایک سنگ میل ہے بلکہ دیگر نوجوانوں کے لیے بھی ایک تحریک ہے کہ وہ اپنی مہارت سے کامیابی کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔