نوجوانوں کی صلاحیتوں میں بہتری کے لیے تیار ہیں، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کےسربراہ جنرل سید عاصم منیر نے بہاولپور کنٹونمنٹ کا دورہ کیا ہے۔دورے کے دوران انہیں کور میں جاری آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے افسران و جوانوں سے خطاب میں کہا ہےکہ جوانوں کو جدید جنگی آزمائشوں اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے۔ اس کام کے لیے سخت تربیت ایک سپاہی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سی ایم ایچ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، انوویسٹا چولستان اور انٹیگریٹڈ کامبیٹ سیمئولیٹر ایرینا کا بھی افتتاح کیا، ان اقدامات کا مقصد طبی تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جنگی تیاری کے عمل کو آگے بڑھانا ہے۔

سی آئی ایم ایس کے دورے کے موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بہاولپور کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلبا کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیا، جس کے دوران انہوں نے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں بہتری کے لیے پاک فوج کے اقدامات کو اجاگر کیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے طلبا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے زور دیا کہ وہ لگن کے ساتھ تعلیمی عمل مکمل کریں اور قومی ترقی میں بامعنی کردار ادا کے لیے تعلیمی مہارتیں حاصل کریں۔

انہوں نے پاکستان کے مستقبل کی تشکیل میں نوجوانوں کے اہم کردار کی تعریف کی اور نوجوانوں کی صلاحیتوں میں بہتری کے لیے فوج کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر بہاولپور نے ان کا استقبال کیا۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں