جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 5 ججز کو شامل کرنے کی منظوری دی گئی، جس کے بعد بینچ میں ججز کی مجموعی تعداد 13 ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق، نئے شامل ہونے والے ججز میں جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس عامر فاروق، جسٹس شکیل احمد، جسٹس اشتیاق ابراہیم، اور جسٹس صلاح الدین پنہور شامل ہیں۔ یہ فیصلہ کثرت رائے سے کیا گیا، تاہم سپریم کورٹ کے سینئر پیونی جج ، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، اور جوڈیشل کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دو ممبران، علی ظفر اور بیرسٹر گوہر نے اس کی مخالفت کی۔
مخالف اراکین کی رائے تھی کہ، سپریم کورٹ کے تمام ججز کو آئینی بینچ میں شامل کیا جائے، تاکہ فیصلے زیادہ متوازن اور جامع ہوں۔
اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے لیے بھی تین مزید ججز کی نامزدگی کی گئی۔ ان میں جسٹس ریاضت سحر، جسٹس نثار احمد بھمبھرو، اور جسٹس عبد الحمید شامل ہیں۔